سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے تحریک انصاف چھوڑ دی

منڈی بہاو¿الدین (مشرق نیوز) سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پ±رتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت منفی سیاست کر رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، لہٰذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔