اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو چین کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے جس شخص کی ایمانداری، محنت کا اعتراف چین جیسا عظیم ملک کر رہا ہے اسے سیاسی انتقام میں پاگل ہو کر جیل میں ڈالا گیا، لوگوں کو اکسا کر اور اشتعال دلا کر گولی مروائی گئی، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کردار کشی کی گئی، چین کا بیان تمام سیاہ کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاچین کی طرف سے اعزاز پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہتری کا بھی اظہار ہے،4سال ملک کو سفارتی تنہائی میں مبتلا کیا گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میںایک سال کے دوران خارجہ محاذ پر پاکستان کے روابط، عزت اور ساکھ بحال ہوئی ۔
احسن اقبال کو سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنا سیاہ کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،مریم اورنگزیب



















