بیجنگ (مشرق نیوز) چین کی وزارتِ خارجہ نے روس کی اپنے قومی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔روس نے ایک روز قبل بھاری ہتھیاروں سے لیس کرائے کے فوجیوں پرمشتمل واگنر ملیشیا کی بغاوت کو ناکام بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ آندرے روڈینکو نے فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد صدر ولادی میر پوتین کو درپیش سب سے سنگین چیلنج کے بعد بیجنگ میں بین الاقوامی امور پر بات چیت کی ہے۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے 24 جون کے واقعات کے سلسلے میں ملک میں صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے روسی فیڈریشن کی قیادت کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور روس کی سالمیت اور مزید خوش حالی کو مستحکم کرنے میں اپنی دلچسپی کی تصدیق کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے ابتدائی طور پر صرف اتنا کہا تھا کہ روڈینکو نے چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مشترکہ دل چسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔بعد ازاں اس نے کہا کہ چین روس کے قومی استحکام کو برقرار رکھنے میں اس کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی میں حالیہ اضافہ روس کا اندرونی معاملہ ہے۔
واگنر کی ناکام بغاوت کے بعد چین کا روس کی بھرپور حمایت کا اظہار



















