چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا

لاہور (مشرق نیوز) لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار کر لیا۔ تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے ایک اور کیس میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری پہنچا دیا گیا۔ 24 جون کو لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔ آج باضابطہ رہائی سے پہلے ہی ایف آئی اے نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کیا ہے۔