راولپنڈی (بیورورپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل لیو ڑینلی سے ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 تا 22 جون چین کے سرکاری دورے پر ہیں،ملاقات میں چین ، پاکستان کے درمیان جاری دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا پاک چین دوستی قابل قدر ،جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں،دونوں ممالک کے فوجی تعلقات ہر طرح کی آزمائش سے نبرد آزما ہوئے ،دونوں ممالک کے دفاعی و تربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے چین کی سول و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں،جنرل ساحر شمشاد نے چینی سٹیٹ قونصلر، وزیر خارجہ و دیگر اہم فوجی و سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے ہر طرح کے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















