نفرت ،تقسیم کو ختم کرنا ہوگا،سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے،بلاول بھٹو

کراچی(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے نفرت ،تقسیم کو ختم کرنا ہوگا،سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے۔

کراچی میں یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تقریب میں شرکت میرے باعث اعزاز ہے، موجودہ نوجوان نسل میرٹ و شفافیت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان کسی خاص طبقے یا کچھ افراد نہیں بلکہ سب کا ہے، نوجوان اصل سرمایہ ہیں اور مستقل و حال کی امید ہیں ،پرتشدد واقعات ونفرت پر مبنی باتیں کرنےوالوں کو مسترد کردیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہابڑھتی مہنگائی و معیشت کی تنزلی کا چیلنج درپیش ہے،غربت و بےروزگاری کے خاتمے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔