نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے،اعظم نذیر تارڑ

لندن (مشرق نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے،ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی قائد ن لیگ سے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات 2گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

وزیر قانون نے نواز شریف کو وطن واپسی کے قانونی طریقے ،تاحیات نااہلی و سزا کےخلاف اپیلوں پربریفنگ دی،ملاقات کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے، پارٹی مشاورت کے بعد وطن واپسی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔