اسلام آباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ایم پی اے بلاول آفریدی، سابق ایم پی اے شفیق آفریدی، سابق ایم پی اے بصیرت بی بی، تحصیل مئیر زبیر آفریدی، منڈی کوتل کے تحصیل میئرشاہ خالد شنواری اور تحصیل مئیر جمرود سید نواب نے ملاقات کی۔
مریم نواز نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے مبارک پیش کی اور کہا مسلم لیگ (ن) میں وفاق پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، پارٹی کو ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے، مریم نواز نے کہا خیبرپختونخوا پر 10سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی،پی ٹی آئی حکومت دہشتگرد ی واپس لائی،عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔
علاوہ ازیںمریم نواز سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این اے عبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا یقین ہے کارکنوں کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کارکن عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،لیگی رہنماﺅں نے کہاآئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا، الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔
ن لیگ انتخابات میں موثر قوت بن کر ابھرے گی،مریم نواز



















