ٹی ٹی پی گنڈاپور کا دہشتگرد عرفان عرف گڈ جہنم واصل
ڈی آئی خان(بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی گنڈاپور کے دہشتگرد عرفان عرف گ±ڈ کو جہنم واصل کردیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج، سی ٹی ڈی اور پولیس کے تحصیل درابن میں مشترکہ آپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا دہشتگرد عرفان عرف گڈ (لنگڑا) مارا گیا۔
کارروائی میں 2 دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، آپریشن میں پاک فوج سی ٹی ڈی اور پولیس بھی شامل تھی،ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کےساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
مارا گیا دہشتگرد عرفان، کمانڈر مظہر اور جبار شاہ کا قریبی ساتھی اورچیک پوسٹوں پر حملوں و دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔



















