اسلام آباد (مشرق نیوز) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے دوران تین فوجی جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ شہدا میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی زمان شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
میرانشاہ میں دہشت گردوں سے شدید جھڑپیں ، پاک فوج کے 3 جوان شہید



















