لاہور(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مین بلیوارڈ گلبرگ کو والٹن سے لنک کرنے کے پراجیکٹ، گلشن راوی ٹی جنکشن و بند روڈ کے توسیعی منصوبے، ملٹی لیول گریڈ شاہدرہ موڑ پراجیکٹ ،لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ کیا،جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، نگران وزیر اعلیٰ نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبو ں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں، نگران وزیر اعلیٰ نے مین بلیوارڈ گلبرگ کو والٹن سے لنک کرنے کے پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے گلبرگ مین بلیوارڈ سے والٹن تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا ،منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سٹرک کو زیادہ سے زیادہ کشادہ رکھا جائے،لاہور کے شہریوں کےلئے منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے،سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔
نگران وزیراعلیٰ نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تمام اہم امور کو جلد طے کیا جائے، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا، فلائی اوور پراجیکٹ کی لین بڑھانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا، چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ پربریفنگ دی،بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی گلشن راوی و بند روڈپہنچے ، ٹی جنکشن و بند روڈ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے منصوبے پر عملدرآمد و سڑکوں کی کشادگی کیلئے ضروری ہدایات دیں، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈی اے سے منصوبے کا ازسر نو پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی پراجیکٹ کا از سر نو ٹیکنیکل جائزہ لیا جائے ، رنگ روڈ ٹریفک کے بلاتعطل بہاو کو مد نظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ میں ضروری ترامیم کی جائیں،ملتان روڈ، سمن آباد و دیگر ملحقہ آبادیوں سے آنے والی ٹریفک کیلئے سگنل فری راستے کشادہ ہونے چاہئیں۔
محسن نقوی نے ملٹی لیول گریڈ شاہدرہ موڑ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا،شاہدرہ موڑ پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیو ں کا جائزہ لیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی اور پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا،محسن نقوی نے کہا شاہدرہ موڑ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کی ٹریفک کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے،پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے لاہور شہر میں آنے اور جانے والے شہریوں کو آسانی ہوگی،تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
بعدازاںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ کیا،مختلف شعبوں، بیسمنٹ کا معائنہ کیا اور پانی کے نکاس کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر وائے ڈی اے وفد نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی،محسن نقوی نے کہا ڈاکٹرز ،ہیلتھ پروفیشنل کی حفاظت کےلئے اقدامات کئے جائیں گے ،قانون سازی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا مطالبات کی منظوری کےلئے ڈاکٹرز کا ہڑتال کرنا درست نہیں، ہیلتھ سیکٹرمیری ترجیحات میں سب سے پہلے ہے۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،ہر ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں،نگران وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کے ترقی کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ترقی کے حقدار ہر افسر ، ملازم کو حق ملنا چاہیے،سرکاری ملازمین کے پنشن کیسز ، انکوائریز کو جلد نمٹایا جائے اور عوامی فلاح وبہبو د کے تمام تر ٹاسک تندہی سے سرانجام دیئے جائیں ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















