عام انتخابات کی تیاریاں شروع ، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ خرید لیا


لاہور (اپنے نمائندے سے)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرکے بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ خرید لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کی بجائے 3 سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرائی جائے گی، پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان، پاکستان پوسٹ فاونڈیشن اور نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کا نام فائنل کرلیا

الیکشن کمیشن نے کہاآئندہ عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ،نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی 9 کروڑ، پرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد 7 کروڑ اورپاکستان پوسٹ فاو¿نڈیشن اسلام آباد میں 10 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔