لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب کی مزید اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،رہنماﺅں میںپی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النسا،پی پی 73 سے زاہد غوری ، سہیل الیاس، سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر ،وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی ،طاہر خان کھچی، بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو شامل ہیں۔
لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں علی پیرزادہ، پی پی 129 سے نوازش علی خان بھی جیالے بن گئے،تمام رہنماﺅں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
پنجاب کی مزید اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی



















