اسلام آباد(بیورورپورٹ)عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کےخلاف آرٹیکل 184(3) کے تحت سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں وفاقی حکومت، وزات قانون و انصاف، داخلہ، دفاع، پنجاب، خیبرپختونخوا اور حکومت بلوچستان کو فریق بنایا گیا۔
مو¿قف اختیار کیاگیا پٹیشن مفاد عامہ میں دائر کی گئی ،سویلین کا ملٹری ٹرائل یا کورٹ مارشل آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات چلانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات چلانے کےلئے گائیڈ لائنز بننے تک ٹرائل روکنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی جب تک ملٹری کورٹس میں فیئر ٹرائل اور کسی آزاد عدالت میں اپیل کا حق دینے کےلئے قانون سازی نہیں ہو جاتی فوجی عدالتوں میں کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔
شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےخلاف درخواست دائر



















