پنجاب میں بڑی تباہی کامنصوبہ ناکام،9دہشتگرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں بڑی تباہی کامنصوبہ ناکام،9دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں ملتان، راولپنڈی،سرگودھا،بہاولپور ، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں۔

دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے،دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، زاہد، کاشف اور مقصودکے نام سے ہوئی،9 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں۔