فتنہ فسادی معیشت پر حملہ آور رہا اب سمت استحکام کی طرف،بدحالی کاسفر ترقی میں تبدیل ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے فتنہ فسادی اور انتشار نے معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی اب سمت استحکام کی طرف ہے، پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاعوام دیکھےں گے معاشی ویژن کیا ہوتا ہے،4 سال بدحالی کا سفر تھا،سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہوگا،4سال کی نااہلی نالائقی چوری کرپشن اور معاشی تباہی سے مایوسی پھیلی،معیشت کی درست سمت کاتعین کردیا۔

دریں اثنا اپنے بیان میںوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا ،ایکسپورٹس، ای پاکستان ،واٹر اینڈ فوڈ سکیورٹی، انوائرمنٹ ،انرجی اورایکویٹی ٹرن آ راو¿نڈ پاکستان کے ستون ہیں ،فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کےلئے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ،تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے ملکی ترقی کی راہ ہموار ہو گی،سستی و بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی ،آبی ذخائر و غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول بہتر بنایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے، با اختیار بنایاجائے گا،وزیر اطلاعات نے مزید کہاجی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے،حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے ،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ۔