اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)سابق خاتون اول بشریٰ نے 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں نیب کی جانب سے طلبی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کردی،بشریٰ نے کہا باپردہ خاتون ہوں، شوہر کے ہمراہ ہی پیش ہوں گی۔
عدالتی حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کریں، میرے پاس این سی اے ،بحریہ ٹاون معاہدے کی معلومات نہیں، ٹرسٹ کو زمین، رقم، عمارت و دیگر امداد ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت ملیں،بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن 24 مارچ 2021کو دی، دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سی آئی ٹی کو دے چکے، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ہے، کسی شخص یا ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں۔
دوسر ی جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف اوراہلیہ بشریٰ کو نوٹس موصول کرادیا ،نوٹس میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ 13 جون کو نیب لاہور میں پیش ہوں،نیب کا نوٹس زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔
باپرد ہ خاتون،شوہر کےساتھ ہی پیش ہوں گی،بشریٰ کانیب کو جواب



















