کوئٹہ، عمران کیخلاف سنگین غداری کیس کے پٹیشنر قتل،حکومت نے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو قراردےدیا

کوئٹہ،لاہور(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کے پٹیشنر قتل،حکومت نے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو قراردےدیا،پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق گھر سے گا ڑی میں عدالت جا رہے تھے پہلے سے گھا ت لگائے افراد نے فائرنگ کردی،پولیس سرجن کے مطابق عبدالرزاق کو 2 طر ف سے نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایاگیا ،15 گولیاں لگیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیکرآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ قتل کےخلاف وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی بائیکاٹ کیا،سینئر وکیل امان کنر انی کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعاکی تھی۔

،دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم خصوصی عطا تارڑ نے عبدالرزاق کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگادیا،عطا تارڑ نے کہاعبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا،ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت بن گئی،مقدمہ عمران کیخلاف درج کیاجائےگا۔

معاون خصوصی نے مزید کہاٹارگٹ کلنگ کوئی معمولی واقعہ نہیں ،قتل کی شفاف تحقیقات یقینی بنائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اگر جیل میں ہوتے تو واقعہ نہ ہوتا،سٹے آرڈر کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے۔