اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی،پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، بجٹ پر تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی۔
دفاعی بجٹ کو حتمی شکل نہیں دی، تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائیں گے:خواجہ آصف



















