اسلام آباد(بیورورپورٹ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق سپیکر اسد قیصر کی ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے اسدقیصر کےخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑکیس کی سماعت کی جس دوران اسدقیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران وکیل ملزم شیرافضل نے موقف اپنایا اسدقیصر نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے، ان کا ضلعی کچہری آنا رسک سے کم نہیں، میرے موکل کےخلاف مردان میں بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، دوران سماعت وکیل شیر افضل کی جانب سے اسدقیصرکی ضمانت میں توسیع کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا بھی کی گئی،دلائل سننے کے بعد جج نے ریمارکس دئیے آپ سب کے کیسز میں زاہد آصف کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاگیا ہے لیکن ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، شریک ملزمان کی استدعا تھی 10جون کی تاریخ دےدی جائے، اسد قیصرکی ضمانت میں اڑھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کے لیے بھی روایت قائم کرنی پڑےگی،بعد ازاں عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں اسدقیصرکی ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی،بعدازاںڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے سنجیدہ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا سنجیدہ مذاکرات کے لیے بات کریں گے، ہاں ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ،صحافی نے سوال کیا رانا ثنا ءنے کہا مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ؟ جس پر اسد قیصر نے جواب دیا جو ملک میں حالات ہیں اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں، پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں،انہوں نے بتایا آج میرے چار کیسز ہیں،پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے رابطے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں،صحافی نے سوال کیا فواد چودھری پی ٹی آئی سے رہنماو¿ں کو لے جا رہے ہیں، آپ سے کوئی رابطہ ہوا ، جس پر انہوں نے جواب دیامیں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔
حکومت ماحول ٹھیک کرے تو سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں: پی ٹی آئی



















