یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (مشرق نیوز) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔ فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کی فارنزک رپورٹ کے مطابق یاسمین راشد ہی مشتعل احتجاج کی سربراہی کر رہی تھیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ، فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ اور فون کالز کی تصدیق کیلئے ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ 10 مئی کو یاسمین راشد کو گواہ کے بیان پر ضمنی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاو¿س حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی تھی۔