اب کوئی کنگ پارٹی نہیں بنے گی،مخدوم سید احمد محمود

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب و رہنما پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے اب کوئی کنگ پارٹی نہیں بنے گی،پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں سب کابھرپور مقابلہ کر ے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہا میرا نہیں خیال اب کوئی کنگ پارٹی بن پائے گی،پیپلز پارٹی ہمیشہ نظریاتی سیاست کرتی ہے، الیکشن میں دوبارہ کم بیک کریں گے،گزشتہ کچھ برسوں میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا گیا اب جمہوریت کو مضبوط ہوتے دیکھ رہا ہوں،الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی قائم ہے۔