بس بہت ہوگیا،مزید ظلم برداشت نہیں،گرفتار پی ٹی آئی خواتین

لاہور ( کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے کہا ہے بس بہت ہوگیا،مزید ظلم برداشت نہیں کرینگے،پولیس نے 9مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایڈمن جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے کہا رات کو 5خواتین نے آکر تلاشیاں لیں،ظلم ہورہا ہے ،فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا،جیل میں رکھے 25دن ہوگئے،بس بہت ہوگیااب اور برادشت نہیں کریں گے ،ظلم مزید نہیں چل سکتا ،توہین پارلیمنٹ ،عدالت کی باتیں ہوتی ہیں مگر خواتین کی عزت پر خاموشی ہے،بولنے کی اجازت تک نہ ملنا کہاں کا انصاف ہے۔