اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنانے کہا ہے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات صرف وزیر اعظم شہباز شریف کے ذریعے ہوسکتے ہیں،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رانا ثنا نے کہا اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو صرف وزیراعظم شہبازشریف سے ہی ہو سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہاپرویز الٰہی کےخلاف کیس 9 مئی کے واقعات پر مبنی نہیں ،بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کرپشن کی انتہا کی گئی،کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں۔
پرویز الٰہی نے اپنے حالیہ دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا،ٹھیکوں میں 10 فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براون لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔
پرویزالٰہی کاکیس پریس کانفرنس والا نہیں،سنجیدہ مذاکرات صرف وزیر اعظم سے ہوسکتے ہیں،رانا ثنا



















