لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب میں 4ہزار 120شرپسندوں میں سے 2ہزار 290کی شناخت کرلی گئی،ذرائع کے مطابق جناح ہاﺅس حملے کے 1800شرپسندوں میں سے 1125کی شناخت کی گئی، جی ایچ کیو پر 300شرپسندوں نے حملہ کیا، 158کی شناخت ہوئی ،109گرفتار ہیں ۔
عسکری ٹاور پر ایک ہزار شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں سے 121کی شناخت ہوئی ، 81 کو گرفتار کیا جاچکا،حمزہ کیمپ پر 150شرپسندوں نے حملہ کیا ،95کی شناخت ہوسکی ،77گرفتار ہیں، پی اے ایف بیس میانوالی میں 177حملہ آوروں میں سے 152کی شناخت ہوچکی، 103گرفتار ہیں۔
گوجرانوالہ کینٹ میں 400افراد نے حملہ کیا جن میں سے 346کی شناخت ہوئی ،172گرفتار ہیں،فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300شرپسندوں نے حملہ کیا 192کی شناخت ہوئی اور اب تک 112گرفتار کیے جاچکے ۔
پنجاب میں 2ہزار سے زائد شرپسندوں کی شناخت،سینکڑوں گرفتار



















