طیارہ واقعہ کے بعد امریکہ کا چین سے رابطہ چینلز کھلے رکھنے کا مطالبہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیجنگ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ہوا بازی کے ایک واقعہ کے بعد مزید رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کرے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ایک چینی پائلٹ کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن نے سویڈن کے دورے کے دوران گفتگو میں کہا میرے خیال میں یہ صرف ہمارے دونوں ممالک کیلئے اہم ہے کہوزرائے دفاع سمیت باقاعدہ رابطے کھلے رہیں۔بلنکن نے یہ مطالبہ اس حوالے سے کیا ہے کہ امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ چین نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ بات چیت کرنے سے گریز کیا ۔چینی حکومت نے اس بات کی مذمت کی اور کہا کہ ایک چینی لڑاکا طیارے اور امریکی فوجی جاسوس طیارے کے درمیان ہونے والے واقعے میں امریکی جاسوس طیارے کے بحیرہ جنوبی چین کے اوپر سے پرواز ایک اشتعال انگیزی تھی۔ یہ پرواز اس وقت کی گئی جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ بھی ہیں۔