سعودی عرب کی 63 فیصد آبادی کی عمر30 سال سے کم

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے مملکت کی آبادی سے متعلق نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں اور بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 63 فیصد سعودی شہریوں کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعداد و شمار سعودی عرب میں مردم شماری 2022ءکے حصے کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔اس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ مملکت میں اب تک کی جانے والی سب سے درست اور جامع مردم شماری ہے۔سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 22 لاکھ ملین نفوس تک پہنچ گئی ہے۔اس میں ایک کروڑ 88 لاکھ سعودی شہری ہیں اور وہ کل آبادی کا 58.4 فیصد ہیں۔ ایک کروڑ 34 لاکھ غیرملکی، تارکینِ وطن ہیں اور وہ کل آبادی کا 41.6 فیصد ہیں۔مردم شماری کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی کی اوسط عمر 29 سال ہے۔مملکت میں مرد کل آبادی کا 61.2 فیصد ہیں جبکہ خواتین آبادی کا 38.8 فیصد ہیں۔