لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کےلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دےدی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
آفاق احمد ایڈووکیٹ نے عدالت میں مو¿قف پیش کیا جو وقوعہ نوازشریف کےساتھ تھا اب عمران خان کےساتھ ہے،عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ اپنی استدعا پڑھیں،درخواست گزار نے استدعا کی نوازشریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کیا جائے، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق اور امین نہیں رہے ،کارروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن کو ریکارڈ کی درستگی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو 2 کیسز میں نااہل کیا تھا، آپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل سکتا ہے، نوازشریف کو عہدے پر بحالی کا حکم سپریم کورٹ جاری کر سکتی ہے،عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دےدی۔
نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بحالی درخواست ناقابل سماعت



















