وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عاکف سعید کی ملاقات، بین الاقوامی کانفرنس پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار سے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی )کے چیئرمین عاکف سعید نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی ،چیئرمین ایس ای سی پی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ہونے والی اسلامک کیپٹل مارکیٹ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ کو بتایا کانفرنس میں شرکت کےلئے وفود پہلے ہی پہنچ چکے ،کانفرنس پاکستان کے مالیاتی نظام کو ربا سے پاک بنانے کےلئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد میں مدد کرے گی۔