مشکل وقت آنے پر گیدڑ امریکہ کے پاﺅں پڑ گیا،مریم نواز

لاہور(خبر نگار)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے مشکل وقت آنے پر گیدڑ امریکہ کے پاﺅں پڑ گیا، ن لیگ کی ساری قیادت کوجیلوں میں ڈالا گیا مگر کسی نے نواز شریف کو نہیں چھوڑا،پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نوازشریف کو سلام!حفاظت کرنےوالے قومی سلامتی کے اداروں ، پاک فوج کو سلام !۔

یوم تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاتاریخ گواہ ہے نوازشریف نے ایک لمحہ تاخیر کیے بغیر چاغی میں ایٹمی دھماکے کیے اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا،بل کلنٹن ہی نہیں دنیا بھر سے دباﺅ آیا ایٹمی دھماکے نہ کرنا لیکن نوازشریف نے تمام دباﺅ مستر د کردیاکیونکہ بہادر قوموں کی قیادت بھی بہادر لیڈر ہی کیا کرتے ہیں،نوازشریف نے بین الاقوامی پابندیوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا نیچے جھکنے نہیں دیا اور معیشت و قوم کو سنبھالا، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے ہی نہیں کیے ملک کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا۔

مریم نواز نے مزید کہا گوادر سے کراچی،مشرق سے مغرب تک نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے،3ادھورے ادوارکامقابلہ75سالہ تاریخ سے کرلو،75سالہ تاریخ میں ن لیگ کے منصوبے نکال دو تو کھنڈرات ہی بچتے ہیں،نواز شریف آئے گا اور ترقی کا سفرجو فتنوں نے توڑا تھا وہیں سے شروع ہوگا،مریم نواز نے کہایوم تکبیرپرفتنے کانام نہیں لیناچاہتی تھی قیادت کافرق دیکھناہے تو 28 مئی 1998 دیکھو اور پھر 9مئی2023کودیکھو،9مئی کوہرپاکستانی کاسرشرم سے جھک گیا،شہداکی یادگاروں کوجلایاگیا۔