لاہور( ) ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل ہوگئے آج ہی کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔
28مئی 1998 وہ دن جب پاکستان ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا۔ دن کی یاد میں ہرسال یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔یوم تکبیر پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے احیاء اور فخر کا دن ہے۔ جس نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے استحکام پیدا کیا۔
28مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربہ تاریخی لمحہ اور ملکی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا جس نے پاکستان کو دنیا کی 7ویں ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔
ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل یومِ تکبیر فخر کا دن



















