فیصل آباد ( ) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا،خفیہ ایجنسیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کچھ کالز ایسی پکڑیں جس میں گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی۔ پی ٹی آئی نے پہلی حکمت عملی بنائی کسی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپہ مار کر فائرنگ سے کارکن کو قتل کیا جائے اور خاتون کے ساتھ ریپ کر کے الزام اداروں پر عائد کیا جائے۔
گفتگو میں شامل کرداروں کو دیکھا گیا ، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ منصوبے پر رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔
رانا ثنا نے کہا عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔
پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا ، وزیر داخلہ



















