اسلام آباد (بیورورپورٹ) آئین کا کوئی آرٹیکل پارلیمنٹ کو قانون سازی سے نہیں روکتا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے پارلیمنٹ کے قانون سازی اختیارات پر اختلافی نوٹ جاری کر دیا ۔
اختلافی نوٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں، آئین کا کوئی آرٹیکل پارلیمنٹ کو قانون سازی سے نہیں روکتا، عدلیہ کو پارلیمنٹ کے قانون کی جوڈیشل سکروٹنی کا اختیار ہے، اعلیٰ عدلیہ کو قانون کی جوڈیشل سکروٹنی کے اختیار سماعت پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے اختلافی نوٹ میں مزید کہا اعلیٰ عدلیہ کو جوڈیشل سکروٹنی کا اختیار ایسے استعمال کرنا چاہیے جس سے عدلیہ، مقننہ اور ایگزیکٹیو میں ہم آہنگی برقرار رہے، جوڈیشل نظرثانی کا اختیار تحمل و دانشمندی سے استعمال کیا جانا چاہیے، جوڈیشل سکروٹنی کا اختیار ایسے استعمال نہیں کر سکتے جس سے عدلیہ ، پارلیمنٹ میں جنگ شروع ہو جائے، ریفارمز آرڈیننس 1972 کو آئین میں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا،ریفارمز آرڈیننس کے تحت آرٹیکل 199 کے ہائیکورٹ کے آئینی اختیار میں اپیل کا حق دیا گیا، ریفارمز آرڈیننس کی قانونی حیثیت پر 50 سال گزرنے کے باوجود سوال نہیں اٹھایا گیا۔
عدالتی فیصلوں کے مطابق عدلیہ کو قانونی سوالات کے حل سے گریز کرنا چاہیے، اپنے ساتھی جج جسٹس مندوخیل کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، قانونی نقطے کی تشریح کیلئے معاملہ چیف جسٹس بھجوانے کی ضرورت نہیں،جسٹس حسن رضوی نے اختلافی نوٹ لین دین کے ایک مقدمہ میں تحریر کیا
بعدازاںسپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والا اختلافی نوٹ اتروا دیا گیا۔
آئین کا کوئی آرٹیکل پارلیمنٹ کو قانون سازی سے نہیں روکتا،جسٹس حسن اظہر رضوی



















