پرتشددواقعات کی تحقیقات کےلئے مزید53جے آئی ٹیز تشکیل

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے 9مئی کو ہونےوالے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کےلئے مزید 53جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں (جے آئی ٹیز )تشکیل دیدیں ،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے 53 جے آئی ٹیز کی معاونت کےلئے پراسکیوشن ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں،پنجاب حکومت نے ہر مقدمے کی الگ الگ جی آئی ٹی تشکیل دی، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔