اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے62اراکین قومی اسمبلی کی ایوان میں واپسی کے معاملے پر پنجاب کے اراکین کا سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے تصدیق شدہ عدالتی فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا،ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی میں استعفیٰ واپسی کی درخواست سیکرٹریٹ کودیدی،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا سپیکر سے استعفیٰ واپس لینے کی ایک بار پھر استدعا کرتے ہیں اور قومی اسمبلی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، مثبت سیاست سے ایوان میں مذاکرات کا راستہ کھل سکے گا،دوسری طرف ریاض فتیانہ نے سپیکر قومی اسمبلی پرویزاشرف سے ملاقات کی بھی کوشش کی تاہم سپیکرقومی اسمبلی کی عدم موجودگی کے باعث ملاقات کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
اسمبلی میں آنا چاہتے ہیں،استعفے واپس کریں:پی ٹی آئی کا سپیکر سے رابطہ



















