شرپسند سن لیں پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی شرانگیزی سے بہت بلند ہے :محسن نقوی

لاہور(سٹاف رپورٹر،اپنے نمائندے سے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ، یوم تکریم شہدا پرپوری قوم کاجذبہ اورعزم دیدنی رہا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم تکریم شہداجوش وخروش سے منانے پر قوم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے قوم نے شہداءاورانکی فیملیزکےساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا، قوم نے یوم تکریم شہدا مناکر9مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کو واضح پیغام دیا ہے،محسن نقوی نے کہا پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسر اور جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، پوری قوم یکسو اوریکجان ہے،نفاق کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے، شرپسندسن لیں پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی انکی شرانگیزی سے بہت بلند ہے،انہوں نے مزید کہا پوری قوم نے شرپسندوں کوبتادیاشہدا انکی فیملیزاور قومی یادگاروں کی بے حرمتی قعطاً برداشت نہیں، قوم شہدا کے ساتھ تھی،ہے اوررہے گی۔