پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ، مزید 146 رہنما ”نو فلائی لسٹ“ میں شامل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مزید 146افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردئیے گئے ،ذرائع کے مطابق نو فلائی لسٹ میں شامل پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 226ہوگئی ، تمام 226افراد کو پرویژنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ میں ڈالا گیا ہے،ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ایئرپورٹس پرامیگریشن حکام کو فراہم کردی گئیں، پولیس، نیب اور اینٹی کرپشن کے مراسلوں کے بعد نام لسٹ میں ڈالے گئے،ذرائع نے کہا ہے ون ٹائم پرمیشن کے لیے بھی وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہوگی، تمام افراد کی لسٹیں امیگریشن حکام کو فراہم کردی گئی ہیں۔