وزیراعظم کادورہ پی کے ایل آئی،مریضوں،ڈاکٹرز سے گپ شپ

لاہور (اپنے رپورٹر سے،ہیلتھ رپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے پی کے ایل آئی میں تعینات ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور کا دورہ کیا ،ہسپتال میں زیر علاج مریضوں و تعینات ڈاکٹرز سے خصوصی تبادلہ خیا ل کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں غریبوں کے علاج کیلئے جاری پروگرامز پر جائزہ اجلاس ہوا،شہبازشریف نے کہاپی کے ایل آئی میں تعینات ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کریں، غریب مریضوں کیلئے جدید علاج کا ادارہ خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کیلئے بڑی محنت سے بنایا تھا، وفاقی و صوبائی حکومت مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی پی کے ایل آئی میں جدید علاج کی سہولتوں کو غریب مریضوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل استعمال کیا جائے، جدید علاج کیلئے درکار جدید آلات کے حصول کیلئے انتظامی مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائےگا اور نرسنگ کالج کے پراجیکٹ میں فنی تعلیم کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔