عمران خان کاجواب جھوٹ،پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا ہے،نیب

راولپنڈی (بیورورپورٹ)نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کا جواب جھوٹ وبنیاد قراردےدیا، قومی احتساب بیورو نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں، عمران خان کا دوبارہ انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

نیب نے عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہاچیئرمین پی ٹی آئی نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے،عمران خان کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرد ی گئی، نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی۔