اڈیالہ جیل حکام کاقریشی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار

راولپنڈی(بیورورپورٹ)اڈیالہ جیل حکام نے قریشی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گھنٹوں انتظار کے بعد اپنے والد سے ملاقات کیے بغیر واپس چلی گئیں۔

وکیل نے مزید کہاشاہ محمود قریشی نے ایسے کسی بھی تحریری اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا جس سے سیاسی و جمہوری حقوق متاثر ہوں۔