خرطوم (مشرق نیوز) سوڈان میں اتحاد برائے آزادی و تبدیلی کے ترجمان شریف عثمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقین کے درمیان ایک نئے جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا جائےگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ شہر میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان بالواسطہ بات چیت ہو رہی ہے۔ اس بات چیت کی سرپرستی سعودی عرب اور امریکہ کر رہے ہیں۔ جنگ بندی، جنگ بندی میں توسیع اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
جدہ، سوڈانی متحارب فریقین کے مذاکرات جاری، معاہدے تک پہنچنے کی امید



















