کراچی (بیورورپورٹ)تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔
پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو حلف برداری سے قبل سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے،میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔
ادھر حافظ نعیم الرحمن نے پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا نمبرز پورے ہیں ، میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا،خفیہ رائے دہی نہیں اب واضح طور پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی اکثریت ہے، پیپلزپارٹی اپنے پرانے ہتھکنڈے ضرور استعمال کرے گی لیکن میرا نہیں خیال کامیاب ہو پائے گی ۔
میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی



















