اسلام آباد (بیورورپورٹ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے مشروط رہائی سے انکار کردیا،شاہ محمود قریشی کو عدالتی حکم نامے اور شرائط سے آگاہ کیاگیاتاہم پی ٹی آئی رہنما نے تحریری یقین دہانی عدالت کو جمع نہیں کرائی۔
شاہ محمود قریشی نے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کو کہا عدالتوں کا بہت احترام ہے، تاہم پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔
مشروط رہائی سے انکار،پرامن احتجاج حق ہے،شاہ محمود قریشی



















