عمران خان شیخ مجیب الرحمن والا کردار ادا کر رہے ہیں : چوہدری اسلم گل

لاہور ( قاسم رضا سے) عمران خان شیخ مجیب الرحمن والا کردار ادا کر رہے ہیں مگر وہ یاد رکھیںیہ 1971 نہیں آج ہم ایٹمی طاقت ہیں، ہمارے پاس مضبوط فوج ہے جس نے طالبان جیسے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا۔عمران خان بھی الطاف حسین کی طرح تاریخ کا تاریک حصہ بن جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محب وطن عوام نیازی کیساتھ نہیںجو کام کسی نے 73 برس میں نہیں ہوا وہ عمران نے کردیا ہے۔ اس وقت دنیا کی خائن ترین عدلیہ ملک پر نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ مجیب نے بھارت کی فنڈڈ مکتی باہنی کے ذریعے پاکستانیوں کو فوج کے خلاف کھڑا کیا اور بنگلہ دیش بنایاآج پھر وہی بھارت ہے ، شیخ مجیب کی جگہ عمران خان ہے اور مکتی باہنی کی جگہ تحریک انصاف ہے۔ فارن فنڈنگ کیس سے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت عمران خان اور پی ٹی آئی کی فنڈنگ کر رہا ہے اورجسٹس عمر عطا بندیال اور اس کا ہیرو عمران خان آج پاکستانی فوج کے خلاف نوجوانوں کو مسلح کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ 1971 نہیں آج ہمارے پاس ایٹم بم ہے اور مضبوط فوج ہے جس نے طالبان جیسے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا۔عمران خان بھی الطاف حسین کی طرح تاریخ کا تاریک حصہ بن جائے گا ۔ عمران خان اور اسکے مسلح حواریوں نے جناح ہاﺅس ، جی ایچ کیو اور شہدا کی یاد گاروں پر حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے۔محب وطن عوام نیازی کیساتھ نہیں ،جو کام کسی نے 75 برس میں نہ کیا وہ عمران نے کر دیا ہے ، اس وقت دنیا کی خائن ترین عدلیہ ملک پر نافذ ہے، ملکی حالات ابتر ہو چکے ہیںآئی ایم ایف ہماری ناک رگڑوا رہا ہے۔