میڈرڈ (مشرق نیوز) سپین کے شمالی قصبے اوریو میں ایک دھماکے میں دو افراد،ایک مرد اور ایک عورت، ہلاک ہوگئے ۔مقامی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعہ کی ممکنہ طور پر صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے طور پرتحقیقات کی جا رہی ہے۔باسک ریجن کے محکمہ داخلی سلامتی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے فرانس کی سرحد کے قریب واقع قصبے میں ہوا۔اس وقت اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا کہ ان دونوں کی ہلاکت کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی ہوا۔ ماہی گیروں کےاس قصبہ کی آبادی قریبا 6 ہزار نفوس پرمشتمل ہے۔ باسک ریجن کے سربراہ انیگوارکلو نے مزید تفصیل بتائے بغیر اس المناک واقعہ کوصنفی بنیاد پرتشدد کا افسوس ناک شاخسانہ قراردیا ہےاور وہاں ہونے والی ایک سیاسی ریلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس ذرائع کے حوالے سے خبردی گئی کہ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ بچوں کے کھیل کے میدان سے کچھ ہی فاصلے پرفٹ پاتھ بینچ پردھماکا ہوا تھا اوردھماکے کا سبب بننے والا پیکج دونوں مہلوکین میں سے ایک کے پاس تھا۔
سپین میں صنفی بنیاد پرتشدد کا مشتبہ واقعہ،دھماکے میں دو افراد ہلاک



















