لاہور ،دفعہ 144 میں توسیع، ریلی ، اجتماع ، احتجاج پر پابندی

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں دفعہ144کے نفاذ میں7روز کی توسیع کردی گئی،اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس، احتجاج جیسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، دفعہ 144کا نفاذ کوڈ آف کریمنل پروسیجر آرڈیننس (ترمیم شدہ)2023ءکے تحت کیا گیا ۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دیدیا،2016ءمیں اختیارات ڈی سی اوز کے پاس تھے۔