سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلہ دیش سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی

ڈھاکہ (مشرق نیوز) خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی۔ لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے۔ طوفان نے ساحلی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا۔حکام کا کہنا تھا بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں مقیم افراد بھی مشکلات سے دو چار ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہوگئے۔۔ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ طوفان موچا کے پیشِ نظر بنگلا دیش سے پہلے ہی تقریبا 3 لاکھ افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔