لاہور(اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ترنول ریلوے اسٹیشن کو احتجاج کے دوران نذرِ آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث افراد پکڑے جا چکے ہیں جنہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترنول ریلوے اسٹیشن قومی اثاثہ ہے اور قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ، ٹریک پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر ریلوے کو سبی ہرنائی سیکشن پر موجودہ صورت حال اور وہاں ٹرین آپریشن بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے بارے بریفنگ دی گئی کراچی ایکسپریس آتشزدگی واقعہ پر وفاقی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واقعہ کی فارنزک رپورٹ جلد منگوائی جائے اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے کے تخمینہ میں کمی کی مختلف تجاویز پر بحث اور ریلوے زمینوں پر قائم دوکانوں کی نیلامی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خواجہ سعد رفیق کو سکریپ ڈسپوزل کی پراگرس بارے اپ ڈیٹ بھی دی گئی بکنگ ایپلیکیشن میں تعطل پیدا ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ریلوے نے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کو ایپلیکیشن کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی وفاقی وزیر نے گوادر آفس کو اپنی کارکردگی اور مستقبل کے پلان کا خاکہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی، ریلوے کی سلیپر فیکٹریوں، پروڈکشن یونٹس بارے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں منافع بخش بنانے کیلیے قابلِ عمل تجاویز پر غور کیا جائے۔ انہوں نےشالیمار ایکسپریس کی مقبولیت، سفری حاضری پر اظہارِ اطمینان کیا اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ریڈیمکو اور پی آر ایف ٹی سی کے سربراہان کی تعیناتی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی،اجلاس میں ریلوے ڈویڑنز کی ری سٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس بارے کمیٹی وزارت کو تجاویز پیش کرے گی۔
کسی کو قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں :سعد رفیق



















