گندم غیر قانونی ذخیرہ کرنےوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،شہبازشریف

لاہور( اپنے رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری اور رسد و طلب کے معاملے پر اہم جائزہ اجلاس ہوا ،وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کےلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کوقیمت کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کردی،شہباز شریف نے کہا گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،گندم غیر قانونی ذخیرہ کرنے والوں کےخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔