راولپنڈی(بیورورپروٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کےلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دےدی گئی۔
تحقیقات کےلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر ہوں گی،کمیٹی میں ایس ڈی پی او کینٹ،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او آر اے بازار، ویسٹریج، سول لائنز، انچارج انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ بھی بطور اراکین شامل ہوں گے۔
کمیٹی ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے میں معاونت کرے گی۔
جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کےلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل



















